تعارف شاعر

poet

سحرؔ پریمی

دیویندر کمار بھلّہ سحر پریمی

جناب سحر پریمی کا اصل نام دیویندر کمار بھلّہ ہے اور آپ سمالکھہ کرنال سے تعلق رکھتے ہیں ، سحرؔ آپ کا تخلص ہے جب کہ آپ اردو داں طبقہ میں سحر پریمی کے نام سے موسوم ہیں۔

آپ کی پیدائش 22/ نومبر 1934ء کو نارووال ضلع سیالکوٹ میں ہوئی ، آپ جناب جوشؔ ملسیانی کے خاندانی شاعری سے ناطہ اور جناب ساحرؔ سیالکوٹی سے تلمذ رکھتے ہیں ، آپ نے ایم اے بی ٹی کی تعلیم حاصل کی ہے اور پیشۂ تدریس سے وابستہ رہ کر محکمہ تعلیم ہریانہ میں ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر رہ کر خدمات انجام دی ہیں ، آپ کامیابی سے غزل ، قطعہ ، رباعی ، نظم اور مزاحیہ کلام بھی لکھتے ہیں ، ہندی اور پنجابی میں بھی شعر کہتے ہیں ، "سحر سخن" آپ کا مجموعۂ کلام ہے جو کہ ہریانہ اردو اکادمی کے مالی تعاون سے شائع ہوا ہے۔ (تصویر / ریختہ)


سحرؔ پریمی کا منتخب کلام