تعارف شاعر

poet

سروشؔ لکھنوی

سید محمد عسکری طباطبائی سروش لکھنوی

سرزمین لکھنو کے اردو شاعر جناب سروش لکھنوی کا اصل نام سید محمد عسکری طباطبائی تھا ، پہلے آپ نے عسکریؔ تخلص رکھا اور اس کے بعد سروش تخلص رکھنے لگے ، سن 1916ء کو آپ کی پیدائش ہوئی ، آپ کا تعلق ایک علمی خانوادے سے تھا جہاں آپ کے بڑے بھائی احسنؔ لکھنوی اور باقرؔ لکھنوی دونوں اچھے شاعر تھے۔

آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی ، گورنمنٹ حسین آباد انٹر کالج لکھنو سے ہائی اسکول ، جوبلی کالج لکھنو سے انٹر اور لکھنو یونیورسٹی سے بی اے مکمل کیا ، تعلیم کے بعد آپ ملازمت سے وابستہ ہوئے ، آپ نے بہت کم عمر پائی اور 06/ مئی 1966ء کو لکھنو میں وفات پائی۔

آپ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ مضمون نگار اور افسانہ نویس بھی تھے ،  شاعر کی حیثیت سے مشہور ہوئے ، بچپن ہی سے شاعری کی طرف لگاؤ تھا ، شاعری میں اپنے والد ماجد سید محمد شفیع کے سگے پھوپی زاد بھائی خان بہادر نواب جعفر علی خاں اثر لکھنوی سے تلمذ تھا ، آپ نے غزلیں ، نظمیں ، قصیدے ، نوحے ، سلام اور کئی دیگر اصناف میں شاعری کی ، آپ کے غیر مظبوعہ کلام کو "نوائے سروش" کے نام سے ڈاکٹر سید مس    عود حسن ردولوی نے مرتب کیا ہے۔


سروشؔ لکھنوی کا منتخب کلام