تعارف شاعر

poet

تابشؔ ریحان

مولانا تابش ریحان مفتاحی

مولانا تابش ریحان مفتاحی ریاست اترپردیش کے مئو سے تعلق رکھتے ہیں اور مدرسہ مفتاح العلوم سے آپ نے فراغت حاصل کی ہے۔

آپ کی پیدائش 01/ جون 1986ء کی ہے ، آپ پہلے پہل مختلف جلسوں میں نعت پاک سناتے تھے ، اسی نعت خوانی کے ذوق و شوق نے ان کے اندر سخن گوئی کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کیا اور آپ خود اپنا کلام کہنے لگے ، رفتہ رفتہ اس بھرپور ادبی ریاضت اور اساتذۂ فن سے اصلاح و مشوروں نے آپ کی ان کاوشوں کو قابل قدر بنایا اور آپ اقدار و روایات سے بھرپور شاعری کے ساتھ نمایاں ہوتے گئے ، بزم تعمیر اردو مئو کے زیر اہتمام آپ کی تین شعری مجموعوں "سائبان" ، "گلدستۂ تابشؔ" اور "نغمات وطن" کا رسم اجرا ہوا ہے۔(تصویر/یواین اے نیوز)


تابشؔ ریحان کا منتخب کلام