تعارف شاعر

poet

علیم مسروؔر

علیم مسرور

اردو شاعر جناب ڈاکٹر علیم مسرور بنارس کے ایک متوسط گھرانے میں 1926ء میں پیدا ہوئے ، آپ نے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد غم روزگار سے وابستہ ہو گئے اور اسی سلسلے میں 1946ء سے 1952ء تک عروس البلاد ممبئ میں مقیم رہے ، اس کے بعد انہوں نے ممبئ سے لوٹنے پر ہومیوپیتھی مطب کھول کر طب کے پیشے سے وابستہ ہوئے اور قدرے اطمئنان نہ ہونے پر بنارس چھوڑ کر کلکتہ چلے گئے اور باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے چار سال بعد ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی۔

علیم مسرور کو شعر و ادب کا ذوق بچپن ہی سے تھا ، بیس بائیس برس کی عمر ہی سے نظم و نثر لکھنے لگے تھے ، آپ نے بہت کم لکھا ، علمی  ، ادبی و شعری نشستوں اور مشاعروں میں شرکت نہیں کی ، انہوں نے ممبئی سے لوٹنے کے 20/ برس بعد ایک ناول "بہت دیر کردی" لکھا جس سے دنیائے ادب میں ان کی شہرت ہوئی اور یہ ناول ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ، ان کے اس ناول کا ترجمہ ہندی ، ملیالم ، پنجابی ، بنگالی اور دوسری ہندوستانی زبانوں میں ہو چکا ہے ، "حرف مکرر" کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہو چکا ہے۔ (تصویر/ ریختہ)


علیم مسروؔر کا منتخب کلام