تعارف شاعر

poet

آنسؔ معین

آنس معین

اردو شعر و شاعری میں ایک الگ ہی طرز بیان اور طرز فکر اپنانے والے شاعر آنس معین کی پیدائش 29/ نومبر1960ء کو لاہور میں ہوئی ، ان کے والد کا نام سید فخر الدین بلے تھا جو خود بھی ایک شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔

آنس نے میٹرک کا امتحان 1973ء میں اور بی اے کا امتحان 1978ٗ میں پاس کیا اور ایم اے اردو کی تیاری بھی جاری  تھی ، ابھی بی اے کے طالب علم تھے کہ ان کے سفر سخن کا آغاز ہوا اور بہت جلد ہی ان کی سینکڑوں غزلیں مشہور و معورف ہوگئیں ، مشاعروں میں شرکت سے گریز کرتے اور اپنی غزلیں اور نظمیں رسالہ ’اوراق‘ اور دیگر اخبارات میں اشاعت کے لئے بھیج دیتے تھے یہاں تک کہ وہ نوجوان نسل میں کافی مقبول ہوئے۔

حصول تعلیم کے بعد آنس معین نے بینک افسر کی حیثیت سے ملازمت شروع کی تھی مگر محض 26/ برس کی عمر میں 05/ فروری 1986ء کو ملتان ریلوے سٹیشن پر ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کر لی ، انہیں بہاول پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


آنسؔ معین کا منتخب کلام