تعارف شاعر

poet

محبوب راہیؔ

ڈاکٹر محبوب خاں راہی

اردو زبان و ادب کے معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر محبوب راہیؔ 20/ جون 1939ء کو بلڈانا مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام محبوب خاں اور تخلص راہیؔ ہے ، آپ نے ڈاکٹر مظفر حنفی حیات ، شخصیت اور کارنامے کے عنوان پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور زبان اردو کے ہر چھوٹے بڑے معیاری اخبار ، رسائل و جرائد میں مسلسل لکھتے ہیں.

آپ کی تیس سے زائد تصانیف شائع ہو چکی ہیں جن میں ’’اثبات‘‘ ، ’’تردید‘‘ ، ’’بازیافت‘‘ ، ’’پیش رفت‘‘ ، ’’بند مٹھی کا بھرم‘‘ ، ’’چاندنی تخیل کی‘‘ شعری مجموعے نمایاں ہیں ، آپ کو ان ادبی خدمات پر کئی ایک اردو اکادمی اور اداروں کی جانب سے بھی اعزازات و ایوارڈس بھی دئے جا چکے ہیں۔


محبوب راہیؔ کا منتخب کلام