تعارف شاعر

poet

اجملؔ اجملی

ابو الفضل ناصر الدین سید مسعود محمد اجمل

اردو شاعر ، مترجم اور مصنف جناب اجملؔ اجملی کا اصل نام ابو الفضل ناصر الدین سید مسعود محمد اجمل اور تخلص اجمل تھا ، آپ 01/ مارچ 1932ء کو الہ آباد ریاست اترپردیش کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

آپ نے الہ آباد یونیورسٹی سے ہی اے اور ایم اے کی اسناد حاصل کیں اور اس کے بعد اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی مکمل کی ، آپ ریاست جموں و کشمیر سری نگر کے اسلامیہ کالج میں اردو کی تدریسی خدمات انجام دیں ، آپ سویت انفارمیشن سروس کے رسالہ " سویت دیس" کی مجلس ادارت سے بھی منسلک تھے۔

"سفر زاد" آپ کی شاعری کا انتخاب ہے جب کہ "اردو سے ہندوؤں کا تعلق" اور "شاعر آتش نوا: بنگالی شاعر قاضی نظر الاسلام کی شاعری و سوانح" کے نام سے آپ کی دو تصانیف بھی ہیں ،  اسی طرح آپ نے ترجمہ نگاری کا بھی کام کیا ہے ، آپ 06/ اگست 1993ء کو دہلی میں انتقال کر گئے۔ تصویر / ریختہ


اجملؔ اجملی کا منتخب کلام