تعارف شاعر

poet

مضطؔر مجاز

سید غلام حسین رضوی مضطر مجاز

مضطر مجاز کا اصل نام سید غلام حسین رضوی تھا اور آپ مضطر تخلص رکھتے تھے ، آپ ریاست اترپردیش کے ایک ذی علم سادات گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

آپ کی پیدائش 13/ فروری 1935ء کو شہر حیدر آباد میں ہوئی جہاں آپ کے والد ماجد تلاش معاش کے سلسلہ میں مقیم تھے ، اسی وجہ سے یہیں آپ نے عثمانیہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور ملازمت سے وابستہ ہوئے اور 1993ء میں اسپیل کیڈر ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔

آپ اردو کے ایک بہترین شاعر تھے اور ایک اچھے نظم نگار بھی ، زبان اور فن پر بڑی دسترس حاصل تھی ، فارسی ، ہندی ، تیلگو اور انگریزی زبانوں اور ادبیات سے گہری واقفیت تھی ، آپ نے علامہ اقبال کے فارسی کلام کے منظوم اردو ترجمہ بھی کئے جن میں "جاوید نامہ" ، "ارمغانِ حجاز" ، "طلوع مشرق" اور "پیام مشرق" شامل ہیں ، اس کے علاوہ "ایک سخن اور" ، "شہر بقا" ، "موسم سنگ" کے نام سے شعری مجموعات اور "طلسم مجاز" کے نام سے کلیات بھی شائع ہوئی ہیں اور دیگر کچھ فارسی کلام کے اردو منظوم ترجموں کی بھی اشاعت ہوئی ہے ، اسی طرح آپ نے روزنامہ منصف حیدر آباد کے ادبی صفحات کی ایک طویل عرصے تک ادارت بھی کی ہے ، آپ کو ان ادبی خدمات پر غالب ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ، آپ 20/ اکتوبر 2018ء کو حیدر آباد میں وفات پا گئے۔ تصویر / ساحل آن لائن


مضطؔر مجاز کا منتخب کلام