تعارف شاعر

poet

علقمہ شبلؔی

ابو علقمہ محمد شبلی نعمانی

مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب علقمہ شبلی کا مکمل نام ابو علقمہ محمد شبلی نعمانی تھا اور آپ علمی حلقوں میں علقمہ شبلی کے نام سے مشہور ہوئے ، آپ کا تخلص شبلی ہے۔

آپ کی پیدائش 01/ نومبر 1928ء کو میر غیاث چک نالندہ بہار میں ہوئی ، آپ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کولکاتا میں گزارا ، آپ نہ صرف ایک توانا آواز کے حامل شاعر تھے بلکہ مغربی بنگال کے اساتذۂ سخن میں شمار ہوتے تھے ، آپ نے بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کے ذریعہ ادبِ اطفال میں بھی گراں قدر اضافہ کیا نیز نثری ادب کو بھی مالا مال کیا ، طویل عرصہ تک روزنامہ ’’آزاد ہند‘‘ کولکاتا میں آپ کے قطعات باقاعدگی سے شائع ہوتے رہے ، "حرف و صوت" ، "بے چہرہ لمحے" ، "تارے زمین کے" ، " پھول آنگن کے" ، "بوستاں کی کہانیاں" ، "خواب خواب زندگی" ، "زاد سفر" ، "دیار حرم میں" ، "دھوپ دھوپ سفر" ، "صلو علیہ و آلہ" ، "چہار آئینہ" اور "شہرنامہ" اکی تصانیف میں شمار ہوتی ہیں۔

آپ 13/ اگست 2019ء کو کولکاتہ مغربی بنگال میں انتقال کر گئے۔


علقمہ شبلؔی کا منتخب کلام