تعارف شاعر

poet

بشرؔ نواز

بشارت نواز خان بشر نواز

بشر نواز ایک مشہور اردو شاعر تھے جنھوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ نغمہ نگاری بھی کی اور ہندوستانی سینما میں نام کمایا ، ان کا اصل نام بشارت نواز خان تھا ، بشر تخلص کے ساتھ اردو دنیا میں بشر نواز کے قلمی نام سے مشہور ہوئے۔

آپ کی پیدائش 18/ اگست 1935ء کو ریاست مہارشٹرا کے مردم خیز شہر اورنگ آباد میں ہوئی ، آپ نے اردو شاعری میں غزلوں کے علاوہ نظمیں بھی لکھیں ، آپ دائیں محاذ کی تحریک سے بھی متاثر تھے ، "اجنبی سمندر" اور "رائیگاں" آپ کی شعری تصنیافت ہیں ، آپ اس کے علاوہ سیاسی میدان میں بھی ہو کر اورنگ آباد سے کونسلر بھی رہے۔

آپ 09/ جولائی 2015ء کو اورنگ آباد میں انتقال کر گئے۔


بشرؔ نواز کا منتخب کلام