تعارف شاعر

poet

جاذبؔ قریشی

محمد صابر جاذب قریشی

جاذب قریشی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر ، نقاد اور معلم تھے۔

جاذب قریشی 03/ اگست 1940ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام محمد صابر تھا ، پانچ سال کی عمر میں باپ کے سائے سے محروم ہو گئے ، مالی مشکلات کے باعث جاذب قریشی کی ابتدائی تعلیم نہ ہو پاؕئی اور ڈھلائی کے کام میں لگ گئے ، لکھنئو میں ہی جاذب قریشی کے ایک خالہ زاد بھائی عبد الواحد رہتے تھے جو شمیم لکھنوی کے نام سے شاعری کرتے تھے ، جاذب قریشی کو عبد الواحد کے ساتھ مشاعروں میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں سے جاذب قریشی کو شعر کہنے کا شوق پیدا ہوا۔

1950ء میں جاذب قریشی اپنے گھر والوں کے ساتھ لکھنئو چھوڑ کر لاہور چلے آئے ، جہاں ایک چھاپہ خانے میں کام کرتے اور رات کے وقت غزلیں لکھتے ، اسی دوران جاذب قریشی نے شاکر دہلوی نامی ایک مقامی بزرگ شاعر کو اپنا استاد مانا اور شاکر دہلوی کے ساتھ کئی مشاعروں میں شرکت کی ، اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی باقاعدہ تعلیم کا سفر پھر سے شروع کیا اور رات کے وقت تعلیم حاصل کرنے لگے۔ آپ نے لاہور میں کچھ عرصہ اورینٹل کالج میں بھی گزارا جہاں حبیب جالب ان کے ہم جماعت تھے ، لاہور قیام کے دوران مخلصین ادب نامی ایک ادبی ادارے کے سیکریٹیری بھی رہے ، پھر سنہ 1962ء میں وہ کراچی آ گئے جہاں انھوں نے مختلف رسائل کے لئے کام کیا ، یہاں بھی انھوں نے جامعہ کراچی میں اپنی باقاعدہ تعلیم کا آغاز کیا اور ایم اے کی سند حاصل کی۔

21 جون 2021ء کو طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پا گئے اور وہیں عزیز آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کئے گئے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے اختصار کے ساتھ - تصویر / جیوے پاکستان


جاذبؔ قریشی کا منتخب کلام