تعارف شاعر

poet

فرحؔت کانپوری

جناب فرحت کانپوری کا اصل نام گنگا دھر ناتھ تھا اور فرحت تخلص رکھتے تھے۔

آپ 1905ء کو شہر کانپور اترپردیش ہندوستان میں پیدا ہوئے ، بچپن ہی میں یتیم ہوگئے تو اپنی ابتدائی تعلیم پھپھوند ضلع اٹاوہ میں اپنے چچا کے پاس رہ کر حاصل کی ، اس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے پھر سے کانپور آئے اور بی اے کی تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد آپ نے لکھنو سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی ۔

بچپن ہی سے اردو ادب کے شیدائی تھے ، ان کا یہی سلسلہ آگے بڑھ کر بھی جاری رہا ، وہ سخن شناس اور سخن ور بھی تھے ، جگرؔ مراد آبادی ، فراؔق گورکھپوری ، مجنوؔں گورکھپوری ، سلام مچھلی شہری ، مجاز لکھنوی سے قریب تھے  ، " نرم جھونکوں کی صدا " کے نام سے آپ کا شعری مجموعہ 2008ء میں شائع ہوا ہے۔

 1952ء کو آپ کا انتقال ہوا۔
تصویر / ریختہ


فرحؔت کانپوری کا منتخب کلام