تعارف شاعر

poet

حسن عسکری طارقؔ

سید حسن عسکری طارق

انجینئر سید حسن عسکری طارق صاحب اردو طنز و مزاح کے شاعر تھے اور آپ نے کئی ایک ممتاز شعراء کے مشہور و معروف کلام پر طنز و مزاح سے بھرپور تضمین لکھیں۔

آپ کی پیدائش سن 1938ء (قانونی دستاویزات کے مطابق 1940ء) کو ضلع گریڈیہہ کے برموبلاک (موجودہ جھارکھنڈ) میں ہوئی ، آپ نے انجینئرنگ کی اعلی تعلیم حاصل کی ، پٹنہ اور دہلی میں ملازمت کے بعد سعودی عرب کے ریاض میں بھی ملازمت کی مگر دل مکہ و مدینہ میں لگا تھا کہ آپ کو مدینہ میں ملازمت ملی ، آپ نے اپنے زمانۂ طالب علمی ہی سے مزاحیہ شاعری شروع کردی تھی ، "شگفتہ خاطر" کے نام سے آپ کا مجموعہ کلام آپ کے پوتے جناب سید ولی حسن نے ترتیب دے کر شائع کیا ہے۔

26/ مارچ 2017ء کو مدینہ منورہ اپنی رہائش گاہ پر آپ کا انتقال ہوا اور جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔


حسن عسکری طارقؔ کا منتخب کلام