تعارف شاعر

poet

مدحتؔ الاختر

محمد مختار ابن حافظ رحمت اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مدحت الاختر 15/ مئی 1945ء کو کامٹی ضلع ناگپور مہاراشٹر میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام محمد مختار ابن حافظ رحمت اللہ ہے۔

ابتدائی زندگی اور ادبی سفر

مدحت الاختر کا ادبی سفرکا آغاز اور شعر گوئی کی ابتدا 1961ء کے آس پاس ہوئی۔ ابتدا اُردو کے معروف شاعر کرشن موہن سے بذریعۂ خط کتابت اصلاح لی ، ایک سال کے اندر اندر یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔ ماہنامہ شب خون الہ آباد میں جتنا کلام شائع ہوا ، وہ جناب شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کی نظر اصلاح سے گزرا۔ پہلی شعری تخلیق، روزنامہ انقلاب، بمبئی(16 فروری 1962ء) میں بزم شعراء کے کالم میں شائع ہوئی۔

مطبوعات :۔

  • "منافقوں میں روز و شب" ، شائع کردہ مطبوعات نشتر، کامٹی (1980)
  • "میری گفتگو تجھ سے" ، شائع کردہ لائف ٹائمز پبلی کیشنز،  کامٹی (2004)
  • "چاروں اُور" ، (جدید غزلوں کا اولین انتخاب) باشتراک شاہد کبیر،  ناگپور (1968)
  • "بے صدا فریاد" ، از اقبال اشہر قریشی،  کامٹی 2012
  • "ارتباط" ۔۔ مدحت الاختر (2012)
  • "نظیری نیشاپوری حیات اور شاعری" (2017)

ایوارڈز و اعزازات :۔

  • مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی نے شاعری کے لیے ریاستی سطح کا "سراج اورنگ آبادی ایوارڈ" ، برائے سال 2003ء تفویض کیا۔
  • 2007ء میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی نے ملکی سطح کے با وقار "ولی دکنی ایوارڈ" برائے ادبی خدمات سے سرفراز کیا۔

مدحتؔ الاختر کا منتخب کلام