تعارف شاعر

poet

شجاعؔ خاور

شجاع الدین شجاع خاور

شجاع خاور دہلی کے رہنے والے اردو شاعر تھے اور بھارتی پولیس سرویس کے افسر تھے۔

شجاع خاور 23 دسمبر 1948ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کا حقیقی نام شجاع الدین تھا۔ ان کے والد کا نام امیر حسین تھا۔ شاعری کا ذوق ان کے ایک بھائی کو بھی تھا۔ وہ سراج درپن کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں۔ شجاع نے بی اے آنرز اور ایم اے انگریزی کیا۔

ملازمت

  • شعبہ انگریزی، مئو کالج گڑگاؤں، 1972ء
  • استاد دہلی کالج 1973ء تا 1974ء
  • محکمہ پولیس۔ دہلی 1974ء تا 1994ء

ادبی ذوق

1964ء سے شجاع نے اپنی شاعری کا آغاز کیا تھا۔ ان کا ایک مجموعہ کلام مصرع ثانی کے نام سے چھپ چکا ہے۔ وہ کئی نامور شعرا کے ساتھ مشاعروں میں کلام سناتے تھے۔ فراق گورکھپوری نے ان کے ساتھ اپنے کلام کو سنانے کو یادگار قرار دیا تھا۔

علالت

دسمبر 1995ء میں ان پر فالج کا شدید حملہ ہوا اور اس کا اثر باقی زندگی قائم رہا۔ اور 20 جنوری، 2012ء کو شجاع خاور کا انتقال ہو گیا۔

 آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے ، تصویر / ریختہ


شجاعؔ خاور کا منتخب کلام