تعارف شاعر

poet

اعزاز احمد آذرؔ

اعزاز احمد آذر

آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا سے

اردو اور پنجابی زبان کے مشہور شاعر جناب اعزاز احمد آذرؔ 25/  دسمبر 1942ء کو بٹالہ بھارت میں پیدا ہوئے۔

تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے ، پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) ، ایم اے (پنجابی) اور ایم اے (سیاسیات) کے علاوہ ایجوکیشن اور قانون کی ڈگریاں حاصل کیں ، کچھ عرصہ شعبہ تدریس سے اور کچھ عرصہ وکالت سے منسلک رہنے کے بعد 1974ء میں وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی محکمے پاکستان نیشنل سینٹر میں بطور ریذیڈنٹ ڈائرکٹر کے منصب پر فائز رہے ، بعدازاں بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اسی محکمے سے وابستہ رہے۔ یہ اردو کے علاوہ پنجابی میں بھی شاعری کرتے ہیں ، " دھیان کی سیڑھیاں " (نظمیں ، غزلیں) ، " محبت شعلہ تھی " (نظمیں اور گیت) ، " تتلی ، پھول اور چاند " (بچوں کے لیے نظمیں اور گیت) ، " دھوپ کا گلابی رنگ " آپ کی تصانیف میں سے ہیں ، 16/ مئی 2015ء کو انتقال کر گئے۔

تصویر / اردو کلاسک فیس بک پیچ


اعزاز احمد آذرؔ کا منتخب کلام