تعارف شاعر

poet

سرورؔ عالم راز

سرور عالم راز سرور

آپ کا مکمل نام سرور عالم راز سرور اور تخلص سرور ہے ، والد گرامی کا نام ابو الفاضل محمد صادق رازؔ چاند پوری ہے ، آپ کی پیدائش 16/ مارچ 1935ء کو جبل پور مدھیہ پردیش ہندوستان میں ہوئی۔

آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان سے بی ایس سی انجینیرنگ اور امریکہ سے ایم ایس سی انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی اور 1964ء تا 1968ء بسلسلۂ تعلیم امریکہ میں مقیم رہے ، آپ نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ ہندوستان میں بحیثیت لیکچرار ملازمت انجام دی اور اس کے بعد بحیثیت سول انجینیر امریکہ میں خدمات انجام دیں ، آپ کی تصانیف میں سول انجینئرنگ پر دو کتابیں انگریزی میں اور " شہرِ نگار " (مجموعہ غزلیات) ، " رنگِ گلنار " (مجموعہ غزلیات و منظومات) ، " کتاب حج و عمرہ " (انگریزی) ، " باقیات رازؔ " (حضرت ابو الفاضل رازؔ چاند پوری مرحوم کی شاعری کا تعارفی مطالعہ) ، " تیسرا ہاتھ " (افسانوں کا مجموعہ) اور " در شہوار " (مجموعہ غزلیات) شامل ہیں۔

تصویر / ریختہ


سرورؔ عالم راز کا منتخب کلام