تعارف شاعر

poet

پیرزادہ قاسم

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی

اردو شاعر ، پروفیسر و وائس چانسلر جناب ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صاحب کا اصل نام پیرزادہ قاسم رضا صدیقی ہے ، آپ علمی دنیا میں پیرزادہ قاسم کے قلمی نام سے معروف ہیں۔

08/ جون 1943ء کو آپ نے دہلی کے ایک علمی وادبی گھرانے میں آنکھ کھولی ، تقسیم ہند کے بعد آپ پاکستان ہجرت کر آئے اور یہاں جامعہ کراچی سے بی ایس سی (آنرز) اور ایم ایس سی کے امتحانات پاس کئے ، آپ نے نیو کیسل یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی ، حصول تعلیم کے بعد آپ نے پیشۂ تدریس سے وابستہ ہو کر جامعہ کراچی میں بحیثیت لکچرر ، پرو وائس چانسلر ، رجسٹرار رکن سنڈیکیٹ ، وائس چانسلر اور اردو یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

آپ کا شمار غزل کے ممتاز شعراء میں ہوتا ہے ، آپ نے تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے ، "تند ہوا کے جشن میں" ، "شعلے پہ زبان" اور "بے مسافت سفر" آپ کی شعری تصانیف ہیں ، علاوہ اس کے اردو و انگریزی میں دیگر اور بھی کتب ہیں۔ صویر / پاک پیڈیا)


پیرزادہ قاسم کا منتخب کلام