تعارف شاعر

poet

ندیم ماہرؔ

سید ندیم اختر ندیم ماہر

مملکتِ قطر خلیج عرب میں مقیم اردو کے معروف شاعر جناب ندیم ماہر کا اصل نام سید ندیم اختر ہے جب کہ قلمی نام ندیم ماہر اور تخلص ماہرؔ رکھتے ہیں۔

آپ کی پیدائش 10/ جنوری 1970ء کو اپنے آبائی وطن قصبہ گلاؤٹھی ، ضلع بلند شہر (یوپی، ہندستان) میں ہوئی ، آپ جناب مولانا سید نسیم الدین (مرحوم) کے فرزند ہیں ، آپ نے مشہور و معروف دینی درس گاہ دار العلوم دیوبند سے فاضل اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے دینیات کی تعلیم حاصل کی ، آپ اس وقت  وزارت داخلہ مملکت قطر میں برسر روزگار ہیں۔
’’نقوشِ حیات‘‘ (حیات حسن عبدالکریم چوگلے) ، شعری مجموعہ ’’دستکوں کے نشاں‘‘ ، ”کلام شمس“ (ہم عصر حافظ سید شمس الدین شمس) ، ’’تذکرہ سادات گلاؤٹھی‘‘ ، ”حیاتِ اختر“ (مولانا سید حمید الدین اختر کی حیات و شخصیات اور شاعری) ، ”عکسِ یوسف“ (ماہرِ آثارِ قدیمہ جناب یوسف کمال بخاری مرحوم کے سولہ مضامین پر تحقیق ، ”قطر کی ناکہ بندی“ (الجزیرہ کی کتاب ”حصارِ قطر“ کا اردو ترجمہ) ، ”کراچی نامہ“ (2018ء میں سفر کراچی کی ڈائری) کے نام سے آپ کی یہ چند کتابیں زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکے ہیں جب کہ ”بیاضِ حامد“ (والد محترم مولانا سید نسیم الدین حامد الحسینی کا شعری مجموعہ) اور ”قطر کی تاریخ “ بہ زبانِ اردو زیر ترتیب ہیں۔

آپ اس وقت نائب صدر انجمن محبانِ اردو ہند دوحہ ، قطر اور صدر (بزمِ علیگ) علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن قطر کی حیثیت سے اپنی ادبی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تصویر/ فیس بک


ندیم ماہرؔ کا منتخب کلام