تعارف شاعر

poet

خاورؔ احمد

خاور احمد

خاور احمد نے 1955ء میں محلہ عثمان خیل، تحصیل کلاچی، ضلع ڈیرہ غازی خان پاکستان کے ایک استاد سعید احمد اختر کے گھر آنکھ کھولی۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ ہی سے حاصل کی۔ 1974ء میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی اے اور 1976ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔ ایک مختصر سے عرصے کے لیے درس و تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد 1981ء میں محکمہ انکم ٹیکس میں ملازمت اختیار کی جس کے اختتام پر آج کل اسلام آباد کے ایک مضافاتی قصبے بھارہ کہو میں مقیم ہیں۔ "منظر مرے دریچوں سے" ان کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔ اسی طرح "ابرِ لب ریز"بھی ان کے مجموعات میں شامل ہے۔

تعارف : ظفر اقبال ۔ روزمانہ دنیا سے / تصویر ۔ منتخب اشعار فیس بک پیج


خاورؔ احمد کا منتخب کلام