نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں

غزل| واصف علی واصفؔ انتخاب| بزم سخن

نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرفِ کن ہوں فرمایا گیا ہوں
میری اپنی نہیں ہے کوئی صورت
ہر اک صورت سے بہلایا گیا ہوں
بہت بدلے میرے انداز لیکن
جہاں کھویا وہیں پایا گیا ہوں
وجودِ غیر ہو کیسے گوارا
تیری راہوں میں بے سایا گیا ہوں
نجانے کون سی منزل ہے واصفؔ
جہاں نہلا کے بلوایا گیا ہوں


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام