اپنے ناکردہ گناہوں کی تلافی کے لئے

غزل| ابن حسؔن بھٹکلی انتخاب| بزم سخن

اپنے ناکردہ گناہوں کی تلافی کے لئے
کون اب تیار ہوتا ہے معافی کے لئے
میں بھی کر سکتا ہوں تجھ سے تیرے جیسا ہی سلوک
بس بہانہ چاہیے وعدہ خلافی کے لئے
جانے کیا مجبوریاں تهیں وہ بھی رنجیدہ ہوا
جب کہ بچہ رو رہا تھا صرف ٹافی کے لئے
حادثہ کیسا ہو کتنا ہی بهیانک کیوں نہ ہو
واقعی دلچسپ ہوتا ہے صحافی کے لئے

صرف لفاظی سخن سازی نہیں ابن حسؔن
حوصلہ بھی چاہیئے ایسے قوافی کے لئے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام