محبتوں کو سلیقہ سکھا دیا میں نے

غزل| انجمؔ رہبر انتخاب| بزم سخن

محبتوں کو سلیقہ سکھا دیا میں نے
ترے بغیر بھی جی کر دکھا دیا میں نے
بچھڑنا میرا تو قسمت کی بات ہے لیکن
دعائیں دے تجھے شاعر بنا دیا میں نے
جو تیری یاد دلاتا تھا چہچہاتا تھا
منڈیر سے وہ پرندہ اڑا دیا میں نے
جہاں سجا کے میں رکھتی تھی تیری تصویریں
اب اُس مکان میں تالا لگا دیا میں نے
یہ میرے شعر نہیں میرے زخم ہیں انجمؔ
غزل کے نام پہ کیا کیا سنا دیا میں نے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام