تعارف شاعر

poet

آتشؔ بہاول پوری

ریاست دار السرور بہاول پور کے ایک معروف صحافی اور شاعر جناب دیوی دیال آتش بہاول پوری جنگ عظیم کے آخری دنوں میں بہاول پور میں پیدا ہوئے۔

بچپن ہی سے شاعری کے دلدادہ تھے ، تعلیم کم تھی مگر مطالعہ وسیع رکھتے تھے اور اپنی شاعری کی بدولت ہندو اور مسلم دونوں سماج میں یکساں مقبول تھے ، آپ کا ذریعۂ معاش کپڑے سینا تھا اور آپ بہترین درزی کے طور پر مشہور تھے ، آپ کا کلام مختلف معروف ادبی رسائل میں شائع ہوتا تھا ، آپ عزیز الرحمن عزیز کے زیر انتظام بزم عزیز کے مشاعروں میں باقاعدہ شریک ہوتے ، آپ نے "پیغام" کے نام سے ایک اخبار بھی بہاول پور سے جاری کیا تھا جو ہجرت کے بعد سونی پت (بھارت) سے تا دم مرگ نکالتے رہے ، آپ نے تقسیم ملک کے بعد ہجرت کرتے بھارت کے شہر سونی پت میں رہائش اختیار کی پر تا حیات اپنے نام کے ساتھ "بہاول پوری" لکھتے رہے ، اقبال صدی کی تقریبات کے دوران علامہ اقبال مرحوم کے حوالے سے ایک کتاب "نذر اقبال" اور "بوئے گل" ، "نالہ دل" اور "دود چراغ محفل" کے نام سے تین حصوں میں منقسم "شمع فروزاں" آپ کی تصنیفات ہیں ، آپ 27/ اکتوبر 1993ء کو سونی پت میں انتقال کر گئے۔


آتشؔ بہاول پوری کا منتخب کلام