تعارف شاعر

poet

آسیؔ غازیپوری

اردو کے ممتاز ترین شاعر جناب آسی غازیپوری کی پیدائش 21/ دسمبر 1834ء کو سکندر پور ضلع بلیا (یوپی) میں ہوئی ، آپ کا اصل نام نام محمد عبد العلیم تھا ، پہلے پہل عاصی آپ کا تخلص تھا پر پھر آسیؔ اختیار کرتے ہوئے آسی غازیپوری کے نام سے مشہور ہوئے۔

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے نانا مفتی احسان علی صاحب سے حاصل کی اس کے بعد آپ جونپور چلے گئے اور وہاں مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی سے مزید تعلیم حاصل کی اور وہیں علم طب کی بھی کچھ تعلیم حاصل کی۔

آپ نے شعر و ادب کی موزوں طبیعت پائی تھی اسی لئے طالب علمی کے زمانے ہی سے شعر و سخن میں دلچسپی پیدا ہوگئی ، ناسخ لکھنوی اور شاہ غلام اعظم افؔضل الہ آبادی کے شاگرد ہوئے اور عاصی تخلص کے ساتھ غزلیں کہنے لگے لیکن جلد ہی آسی تخلص اختیار کیا اور صاحب کمال شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ استاد شاعر کا بھی درجہ حاصل کیا ، آپ کا دیوان "عین المعارف" کے نام سے شائع ہوا، آپ 24/ جنوری 1917ء کو غازی پور میں انتقال کر گئے۔(تصویر / اردو کلاسک فیس بک)


آسیؔ غازیپوری کا منتخب کلام