تعارف شاعر

poet

عابدؔ پیشاوری

اردو کے مشہور محقق ، ادیب اور شاعر جناب عابد پیشاوری کا اصل نام شیام لال تھا اور آپ عابد پیشاوری کے نام سے مشہور ہوئے ، عابد آپ کاتخلص تھا۔

آپ کی پیدائش 22/ دسمبر 1937ء کو ڈیرا غازی اسمعیل خان خیبر پختون خوا پاکستان میں ہوئی ، ابتدائی تعلیم پیشاور میں حاصل کی ، اعلی تعلیم پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی اور ادیب کامل و بی اے کے امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کی ، جب ملک تقسیم ہوا تو دہلی چلے آئے ، یہاں بھی دہلی یونیورسٹی میں ایم اے امتیازی نمبرات سے مکمل کیا ، اسی طرح جموں یونیورسٹی سے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ، تعلیم کے بعد آپ جموں کشمیر یونیورسٹی ، کشمیر یونیورسٹی اور جموں یونیورسٹی میں پیشہ تدریس سے وابستہ رہے اور صدر شعبہ تک ترقی حاصل کرتے اپنی خدمات انجام دیں ، اس کے علاوہ بھی دیگر کئی اور یونیورصتیوں میں بھی آپ کی خدمات میسر رہیں۔

آپ کئی زبانوں میں ماہر تھے ، اردو ، انگریزی ، ہندی ، پنجابی ، ترکی ، پشتو اور سنسکرت پر عبور تھا ، شاعری کے ذریعہ ادبی دنیا میں قدم رکھا اور مختلف اصناف میں شاعری کرتے ہوئے شہرت حاصل کی ، آپ نے مشہور شاعر انشاء اللہ خان انشاء پر اپنا ڈاکٹریٹ کا تحقیقی مقالہ لکھا بلکہ آپ نے انشاء پر مختلف زایوں سے بہت کچھ لکھا ، "انشاء کے حریف و حلیف" ، "متعلقات انشاء" ، "انشاء اللہ خان" ، "نقطے اور شوشے" ، "ذوق و محمد حسین آزاد" اور "گاہے گاہے بازخاں" آپ کی نثری تالیفات ہیں ، ان کی زندگی میں ان کوئی مجموعہ کلام کی تو اشاعت نہ ہو سکی لیکن بعد از مرگ "انتخاب کلام عابد پیشاوری" ، دوہوں کا مجموعہ "رحمان رنگ" اور "کلیات عابد پیشاوری" کی اشاعت ہوئی ، آپ 26/ جنوری 1999ء کو انتقال کر گئے۔(تصویر / ریختہ)


عابدؔ پیشاوری کا منتخب کلام