تعارف شاعر

poet

میکشؔ امروہوی

اردو شاعر جناب میکش امروہوی 1956ء کو امروہہ کے محلہ بگلہ میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام شہنشاہ حیدر نقوی تھا مگر 1970ء میں میکش امروہوی کے نام سے علمی و ادبی دنیا میں مشہور ہوئے۔

ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری انہی کے بڑے بھائی سرکار حیدر امروہوی نے نبھائی جو کہ خود بھی ایک شاعر تھے ، ان کےگھر شعر و شاعری کی محفلیں جمتی رہتی تھیں کہاں امروہہ کے نامی گرامی شعراء کی آمد ہوتی تھی ، یہیں سے کلام سنتے سنتے ان کی شاعری کا بھی آغاز ہوا اور اپنے بھائی سے اصلاح لینے لگے۔

1974ء میں امروہہ چھوڑ کر اچھے مستقبل کی تلاش میں سرزمین ممبئ پہنچے جہاں ساحر لدھیانوی کے رائے مشورے حاصل ہوتے رہے مگر یہاں دل نہیں لگا تو دہلی منتقل ہوئے جہاں مستقل سکونت اختیار کرلی اور یہاں کئی نامی گرامی شعراء کی دوستی اور سرپرستی حاصل رہی۔

آپ نے 1978ء سے 1996ء تک دہلی میں کئی سو اردو مشاعرے منعقد کرائے ، "تیرے بغیر" اور "تیرے ساتھ" آپ کی شعری مجموعے ہیں۔


میکشؔ امروہوی کا منتخب کلام