تعارف شاعر

poet

مظفر رزمؔی

وہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے

لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی

اردو شاعری کے اس مشہور و معروف شعر کے خالق جناب مظفر رزمی ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے کیرانہ سے تعلق رکھنے والے ایک اردو شاعر تھے۔

آپ کی پیدائش 01/ اگست 1936ء کو کیرانہ ضلع مظفر نگر میں ہوئی ، آپ نے اسلامیہ ہائی اسکول شاہجہاں پور میں ابتدائی تعلیم حاصل کی ، بعد ازاں علی گڑھ سے ادیب کامل بھی مکمل کیا۔

رزمی نے تین شعری مجموعے لکھے تھے۔ ان میں سے ایک "لمحوں کی خطا"  کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔

آپ 19/ ستمبر 2012ء کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ تصویر / ریختہ


مظفر رزمؔی کا منتخب کلام