تعارف شاعر

poet

نذیؔر بنارسی

اردو غزل اور نظم کے معروف شاعر جناب نذیر بنارسی 25/ نومبر 1909ء کو ریاست اترپردیش کے بنارس میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام نذیر احمد اور نذیر تخلص ہے۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں حاصل کی ، اس کے شعر و شاعری کے شوق نے ان کے فن کو جلا بخشی اور آپ کا شمار ممتاز شعراء میں ہونے لگا ، آپ اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے تھے اور دونوں جگہ یکساں مقبولیت حاصل تھی ، آپ نے غزلوں کے ساتھ ساتھ کئی معروف نظمیں بھی لکھیں ، آپ کے شعری مجموعے "گنگ و جمن" ، "راشٹر کی امانت راشٹر کے حوالے" ، "جواہر سے لال تک" ، "غلامی سے آزادی تک" اور "کتاب غزل" کے نام سے شائع ہوئے ، 23/ مارچ 1996ء کو بنارس میں آپ کا انتقال ہوا۔       تصویر / ریختہ


نذیؔر بنارسی کا منتخب کلام