تعارف شاعر

poet

راجیندر منچندا بانؔی

آپ کا اصل نام راجیندر منچندا اور بانی تخلص تھا ، اردو دنیا میں راجیندر منچندا بانی کے نام سے مشہور ہوئے۔

آپ کی پیدائش 12/ نومبر 1932ء کو پاکستان کے شہر ملتان ہوئی اور یہیں ان کی ابتدائی تعلیم بھی ہوئی ، تقسیم ہند کے بعد ہجرت کر کی اور دہلی آباد ہوئے جہاں ایک مقامی ہائیر سیکنڈری سکول میں تدریس کے پیشے سے وابستہ رہتے آپ نے معاشیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور جدید غزل میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔
" حرفِ معتبر " اور " حسابِ رنگ " آپ کی شائع شدہ تصانیف ہیں جب کہ  آپ کا مجموعۂ کلام " شفقِ شجر " آپ کے انتقال کے بعد شائع ہوا ہے ، 11/ اکتوبر 1981ء کو آپ نے وفات پائی۔

تصویر / ریختہ


راجیندر منچندا بانؔی کا منتخب کلام