تعارف شاعر

poet

نوازؔ دیوبندی

نواز دیوبندی اردو شعر و سخن کا ایک مقبول و معروف نام ہے اور آپ ایک غزل نگار بھی ہیں۔

آپ کا مکمل نام محمد نواز خان ہے ، تخلص نوازؔ اور علمی و ادبی حلقوں میں نواز دیوبندی کے نام سے جانے جاتے ہیں ، آپ کی پیدائش 16/ جولائی 1956ء کو ہوئی ، آپ نے تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے جامعہ اردو علی گڑھ سے معلم اردو ، ادیب کامل اور ڈی لٹ (ڈاکٹر آف لیٹرز) ، سی سی ایس یونیورسٹی میرٹھ سے بی کام ، ایم اے اردو اور اردو ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

آپ نے ملک اور بیرون ملک امریکا ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، سنگاپور اور تمام خلیجی ممالک کے کئی ایک مشاعروں میں اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ہے  ، " پہلا آسمان " اور " سوانح علمائے دیوبند "ٓ آپ کی تصانیف ہیں اور آپ کو حکومت اترپردیش کی جانب سے " یش بھارتی اعزاز "سے نوازا جا چکا ہے۔


نوازؔ دیوبندی کا منتخب کلام