تعارف شاعر

poet

عقیلؔ عباس جعفری

آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا سے

عقیل عباس جعفری  پاکستان کے معروف مصنف ، انجینئر ، صحافی ، شاعر ، محقق ، مورخ ، پاکستان کرونیکل کے مصنف ہیں ، وہ اس وقت اردو لغت بورڈ میں مدیر اعلیٰ اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے صدر ہیں۔

عقیل عباس جعفری 10 اگست 1957ء کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد کا نام وزیرحسن جعفری ہے جو قیام پاکستان کے بعد بلرام پور اتر پردیش سے ہجرت کر کے کراچی پاکستان منتقل ہوئے ، والدہ سیدہ مسعودہ خاتون مذہبی شاعرہ تھیں ، عقیل عباس نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول ناظم آباد اورپھر انٹرمیڈیٹ ڈی جے سائنس کالج سے پاس کیا ، بیچلرآف آرکیٹیکچر کی ڈگری داؤد کالج آف انجینیرنگ اور ایم اے (صحافت) کی ڈگری جامعہ کراچی سے حاصل کی۔

عقیل عباس جعفری کا شمار اپنی نسل کے نمائندہ شعرا میں ہوتا ہے ، ان کی تخلیقات ادب کے معتبر جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں ، اس کے علاوہ بین الاقوامی مشاعروں اور سیمینارز میں شرکت کے لیے امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ ، عوامی جمہوریہ چین ، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے سفر بھی کر چکے ہیں ، ان کی غزلیہ شاعری کا مجموعہ راستا کے نام سے اور مذہبی شاعری کا مجموعہ تر و تازہ کے نام سے زیرِ اشاعت ہے ، آپ کی شاعری پر ریڈیو پاکستان بہترین نعت گو اور بہترین قومی نغمہ نگار کا ایوارڈ دے چکا ہے۔

آپ کی منجملہ تصانیف میں ایک شعری مجموعہ " تعلق " کے نام سے بھی ہے۔

تصویر / ریختہ


عقیلؔ عباس جعفری کا منتخب کلام