تعارف شاعر

poet

پرنمؔ الہ آبادی

(ولادت: 1940ء – وفات: 29 جون 2009ء)

ان کا قلمی نام پرنم الٰہ آبادی اصل نام محمد موسیٰ ہاشمی ، تخلص پرنم تھا، والد کا نام حاجی محمد اسحاق تھا ۔
پرنم الہ آبادی 1940ء میں بھارت کے الٰہ آباد میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے وقت ہجرت کر کے کراچی آ بسے لیکن بعد میں ذاتی مسلئے کی وجہ سے لاہور چلے گئے، لاہور کے انارکلی میں مستقل قیام پزیر ہوگئے، 1958ء میں استاد قمر جلالوی کی شاگردی اختیار کی اور شاعری میں جداگانہ اسلوب اپنایا۔
بھارتی اور پاکستانی فلموں کے لیے بول لکھنے کے علاوہ انہوں نے معروف قوالی "بھر دو جھولی میری یا محمد” اور "او شرابی چھوڈ دے پینا” بھی لکھی جس کو صابری برادران نے پیش کیا۔ پرنم الہ آبادی نے شاہکار غزل "تمہیں دلگی بھول جانی پڑے گی” بھی لکھی ہے جس کو نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔
پرنم الہ آبادی 29/ جون2009ء کو وفات پائی اور لاہور میں سپرد خاک ہوئے۔

(تعارف: اردوئے معلیٰ - تصویر / ریختہ)


پرنمؔ الہ آبادی کا منتخب کلام