مری لغزشوں پہ نظر نہ کر مجھے رحمتوں سے نواز دے

غزل| نظرؔ کانپوری انتخاب| بزم سخن

مری لغزشوں پہ نظر نہ کر مجھے رحمتوں سے نواز دے
بڑا ہوگا مجھ پہ ترا کرم تو محبتوں سے نواز دے
ترے عشق میں بھی مزا ملے ترے ہجر میں بھی مزا ملے
رہوں غم میں تیرے جو مبتلا انہیں چاہتوں سے نواز دے
تو بنا لے اپنا مجھے اگر مجھے فخر ہوگا نصیب پر
مرا نام ہوگا جہان میں مجھے شہرتوں سے نواز دے
نہیں کوئی دل میں ترے سوا تو مرا صنم ہے مرا خدا
مرے دل کو جس سے جلا ملے انہیں نسبتوں سے نواز دے

پھروں کو بہ کو یہاں در بہ در ترے نقش پا پہ مری نظر
تو بلا کر اپنے قریب تر مجھے قربتوں سے نواز دے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام