تعارف شاعر

poet

شہرتؔ بخاری

سید محمد انور بخاری

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر اور ماہرِ تعلیم جناب شہرت بخاری کا اصل نام سید محمد انور بخاری اور شہرتؔ تخلص تھا جب کہ ان کا پہلا تخلص نرگس تھا۔

آپ 02/ دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ، آپ نے نمایاں طور پر اردو اور فارسی میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں ، حصول تعلیم کے بعد مجلس زبان دفتری میں ملازمت کی اور اس کے بعد درس و تدریس سے وابستہ ہوئے اور آگے جا کر اسلامیہ کالج لاہور میں شعبۂ اردو و فارسی کے صدارت بھی سنبھالی ، آپ کی سیاست سے بھی وابستگی رہی ، اس کے علاوہ اقبال اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

آپ نے ایک طویل عرصہ شعر و ادب اور حلقہ ارباب ذوق سے وابستہ رہ کر گزارا ، مشہور شاعر جناب احسان دانش سے انھیں تلمذ حاصل تھا ، ان کے شعری مجموعے "طاق ابرو" ، "دیوارِ گریہ" ، "شب آئینہ" اور "کلیات شہرت بخاری" کے نام سے شائع ہو ئے اور ان کی خود نوشت سوانح عمری "کھوئے ہوؤں کی جستجو" کے نام سے طبع ہوئی ہے ، 11/ اکتوبر 2001ء کو لاہور میں آپ کا انتقال ہوا۔ (تصویر / کارواں)


شہرتؔ بخاری کا منتخب کلام