تعارف شاعر

poet

تسنیمؔ فاروقی بھوپالی

مولوی سلطان احمد تسنیم فاروقی بھوپالی

استاد شاعر جناب تسنیمؔ فاروقی بھوپالی کا اصل نام مولوی سلطان احمد تھا ، آپ نے پہلے پہل اپنا تخلص تنہائیؔ رکھا پھر تسنیمؔ اختیار کر لیا ، آپ 19/ نومبر 1915ء کو دار الاقبال ابراہیم پورہ ریاست بھوپال ہندوستان میں منشی عنایت حسین فاروقی کے گھر پیدا ہوئے ، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی ، آپ بھوپال کے ایک علمی خانوادے سے تعلق ہی نہیں بلکہ مدرسہ سلیمانیہ اور جامعہ احمدیہ کے فارغ التحصیل حافظ اور احادیث کے زبردست عالم تھے۔ 

آپ نے زمانۂ طالب علمی ہی سے شاعری کا آغاز کیا ، آپ کی ہمشیرہ محترمہ ظہیر النساء اداؔ بھی خود ایک کہنہ مشق شاعرہ تھیں ، اسی وجہ سے آپ کو ایک گھریلو شاعرانہ ماحول میسر ہوا ، آپ نے تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ، تضمین نگاری پر بھی خاصا ملکہ تھا ، بہت خوب ترنم سے پڑھتے تھے ، آپ کا پہلا مجموعۂ کلام "موج تسنیم" کے نام سے شائع ہوا ، آپ کا دوسرا مجموعۂ کلام "رشک تمنا حدیث محبت" کے نام سے آپ کے فرزند نشاط فاروقی نے ترتیب دے کر طبع کرایا ، اسی کے ساتھ حمد و نعت ، سلام و منقبت وغیرہ موضوعات پر ایک اور مجموعہ "جام کوثر" کے نام سے بھی شائع ہوا ہے ، 29/ نومبر 1982ء کو نور محل مسجد بھوپال میں انتقال کر گئے۔ (تصویر: اردوکلاسک فیس بک)


تسنیمؔ فاروقی بھوپالی کا منتخب کلام