تعارف شاعر

poet

دتاتریہ کیفیؔ دہلوی

پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی دہلوی

اردو زبان کے مشہور و معروف ادیب و شاعر ، ڈرامہ نویس ، ناول نگار اور پلند پایہ انشاء پرداز جناب دتاتریہ کیفی دہلوی کا اصل نام پنڈت برج موہن اور کیفیّ تخلص تھا ، آپ مولانا الطاف حسین حالیؔ کے شاگرد تھے۔

آپ 13/ دسمبر 1866ء دہلی میں پیدا ہوئے ، کم سنی میں والد ماجد کے انتقال ہونے کے باوجود بڑی محنت و لگن سے تعلیم حاصل کی ، زبان اردو کے علاوہ ہندی ، عربی ، فارسی ، انگریزی اور سنسکرت اچھی خاصی جانتے تھے ، یہی وجہ ہے کہ زبان انگریزی کی مہارت کے ساتھ اردو کے اعلی ادیب و شاعر اور انشاء پرداز شمار ہوتے ہیں ، آپ کی گفتگو ، تقریر و تحریر نہایت شستہ و شائستہ تھی ، بلند اخلاق ، بے تعصب اور نہایت صلح کُل شخص تھے ، "واردات" (شعری مجموعہ) ، "پریم ترنگنی" (مثنوی) ، "جگ بیتی" (مثنوی) ، "راج دلاری" (ڈراما) ، "بھارت درپن" (ڈراما) آپ کی تصانیف میں نمایاں ہیں ، آپ 01/ نومبر 1955ء کو غازی آباد میں وفات پا گئے۔ (تصویر / اردوئے معلیٰ)


دتاتریہ کیفیؔ دہلوی کا منتخب کلام