تعارف شاعر

poet

ظریفؔ لکھنوی

سید مقبول حسین ظریف لکھنوی

زبان اردو کے مایہ ناز مزاحیہ شاعر جنہیں سلطان الظرفاء بھی کہا جاتا ہے جناب ظریف لکھنوی کا اصل نام سید مقبول حسین اور ظریفؔ تخلص تھا ، آپ مولانا سید فضل حسین کے صاحب زادے تھے اور ایک قادر الکلام شاعر مولانا صفیؔ لکھنوی کے بھائی تھے۔

24/ فروری 1870ء کو لکھنوی میں پیدا ہوئے ، آپ کی ابتدائی تعلیم اپنے گھر اور اپنے بڑے بھائی مولانا صفی کے پاس ہوئی ، اس کے بعد کچھ اردو فارسی اور بقدر ضرورت ہندی ، سنسکرت اور انگریزی کی رواجی تعلیم بھی حاصل کی ، ظریفانہ گھر میں پیدائش و بچپن گذر رہا تھا اس کی وجہ سے آپ طبیعتاً بھی بہت ظریف تھے ، اپنے بڑے بھائی مولانا صفیؔ کے ساتھ مشاعروں میں جاتے جاتے خود بھی شعر کہنے لگے پر اس وقت مزاحیہ شاعری کا دور نہیں تھا ، بلا کا حافظہ تھا ، اپنے بھائی کے صدہا اشعار زباں زد تھے ، اسی طرح اپنے بھائی مولانا صفیؔ سے اصلاح لیتے آپ کی شاعری کا آغاز ہوا جنہوں نے ان کی ظریفانہ طبیعت کو دیکھتے ظریفانہ شاعری کی طرف مائل کیا اور خود ظریفؔ ان کا تخلص تجویز کیا ، آپ عہد شاہی کی نوابی سرکاری ملازمت سے وابستہ رہ کر زندگی گزاری ، آپ 30/ دسمبر 1937ء کو انتقال کر گئے ، "دیوانجی" کے نام سے آپ کی کلیات 1949ء میں مرتب ہوکر شائع ہوئی۔


ظریفؔ لکھنوی کا منتخب کلام