تعارف شاعر

poet

خالدؔ یوسف

خالد یوسف

جناب خالد یوسف پاکستان سے تعلق رکھنے والے برطانیہ لندن میں مقیم اردو شاعر ہیں۔

ان کی پیدائش روہیل کھنڈ اترپردیش ہندوستان کے ایک زمیندار گھرانے میں ان کے دادا یوسف علی خان جو کہ تلہر (شاہجاں پور) مونسپلٹی کے چیرمین اور علم و ادب اور فنون لطیفہ کے دلداہ اور شعر بھی کہتے تھے، کی وفات کے بعد ہوئی ، ان کے والد ماجد محمد احمد خان مائلؔ تلہری بھی علی گڑھ سے بی اے ، ایل ایل بی تھے اور انہیں بھی تاریخ، علم نجوم اور رمل و کے ساتھ ساتھ لسانیات اور شعر و ادب سے بڑا لگاؤ تھا.

تقسیم ملک کے بعد بہن بھائیوں کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئے اور گورنمنٹ ہائی اسکول حیدرآباد سندھ و فضائیہ ہائی اسکول سرگودھا سے تعلیم حاصل کی ، انہی ایام میں شاعری کا جسکہ لگ گیا تھا ، اس کے بعد گورنمنٹ کالج حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی اور 1961ء میں سندھ یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور وہیں دو سال تدریسی خدمت انجام دی ، 1963ء میں مقابلاتی امتحانات کے بعد انکم ٹیکس افسر مقرر ہوئے ، ان تمام خدمات کے ساتھ ساتھ شاعری کا سلسلہ چلتا رہا اور ان کا پہلا مجموعہ کلام "حسرت گفتار" کے نام سے منصہ شہود پر آیا پر 1971ء کے ہنگاموں کی نذر ہوگیا ، ساتھ ہی ساتھ ان کی حیات میں بھی کئی ایک سانغے رونما ہوئے اور پھر وہ برطانیہ منتقل ہوگئے اور یہیں کء ہو کر رہ گئے ، 1987ء کو آپ کا دوسرا مجموعہ کلام "لب سحر" کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔


خالدؔ یوسف کا منتخب کلام