تعارف شاعر

poet

علیم صباؔ نویدی

سید علیم الدین حسینی علیم صبا نویدی

 ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کو اردو کے حوالے سے نئی پہچان دینے والے بابائے اردو تمل ناڈو کے نام سے موسوم شخصیت مشہور اردو شاعر حضرت علیم صبا نویدی کی ہے ، آپ ایک نقاد ، محقق ، ادیب و شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ، آپ کا اصل نام سید علیم الدین حسینی اور تخلص صباؔ تھا۔

آپ کی پیدائش 28/ فروری 1942ء کو ریاستِ تمل ناڈو کے ضلع شمالی آرکاٹ کے قصبے امور والاجاہ پیٹ میں جناب سید غوث بادشاہ حسینی کے گھر ہوئی ، آپ نے ابتدائی تعلیم کے بعد مدرسہ اعظم چنئی سے ایس ایس یل سی ، نیو کالج چنئی سے پی یو سی اور 1960ء میں جامعہ اردو علی گڑھ سے ادیب کامل اور بی اے (انگریزی) کی سند بھی حاصل کی ، حصول تعلیم کے بعد پورٹ ٹرسٹ مدراس میں ملازمت کئی دہائیوں کی خدمت کے بعد سبکدوش ہوئے ، آپ کے شعری و ادبی سفر کا آغاز دوران تعلیم ہی ہوا ، آپ نے مختلف شعری اصناف غزل ، نظم ، ،نعت ، ہائیکو ، دوہے اور گیت میں کامیاب طبع آزمائی کی ، آپ کے شعری مجموعوں میں "طرح نو" ، "لمس اول" ، "رد کفر" ، "شعاع مشرق" ، "تشدید" ، نعتیہ کلام کے مجموعے "مرآۃ النور" ، "نور اعظم" اور "نور السموٰت" مشہور و معروف ہیں ، آپ کو ملک کے کئی اردو اکیڈمیوں نے ان خدمات کے اعتراف میں اعزازت اور ایوارڈس سے نوازا ہے ، آپ بروز ہفتہ 24/ فروری 2024ء شہر چنئی میں انتقال کر گئے۔


علیم صباؔ نویدی کا منتخب کلام