تعارف شاعر

poet

فرحتؔ عباس شاہ

فرحت عباس شاہ

ممتاز اردو شاعرجناب فرحت عباس شاہ ملک پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کا شمار اردو ادب و شاعری کے ساتھ ساتھ فلسفہ ، شعبہ نفسیات ، فن موسیقی ، صحافت اور مارشل آرٹ جیسے شعبوں سے بھی ہے ، آپ فرحتؔ تخلص رکھتے ہیں۔

آپ کی پیدائش 15/ نومبر 1964ء کو پاکستان پنجاب کے شہر جھنگ میں ہوئی ، آپ نے ابتدائی تعلیم سے لے کر ایم ایس سی تک کی تعلیم شہر جھنگ ہی میں حاصل کی ، اس کے جامعہ پنجاب لاہور سے فلسفہ میں ایم اے کیا ، اس کے علاوہ آپ ایک بہترین مارشل آرٹسٹ کے طور پر جانے ہیں ، آپ اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کرتے ہیں ، آپ نے کم عمری ہی سے شاعری کا آغاز کیا ہے اور اس وقت اپنی دیگر تصنیفات کے ساتھ 40/ سے زائد مجموعہائے کلام کے لئے پہچانے جاتے ہیٓں جس میں آپ کا شعری مجموعہ "شام کے بعد" بہت ہی زیادہ مشہور و معروف ہے ، آپ اس وقت ایک عرصہ سے لاہور میں مقیم ہیں۔


فرحتؔ عباس شاہ کا منتخب کلام