تعارف شاعر

poet

ادیبؔ سہارنپوری

عبد الرؤف ادیب سہارنپوری

ادیب سہارنپوری کا اصل نام عبد الرؤف تھا اور آپ ادیب تخلص رکھتے تھے ، 28/ مئی 1920ء کو آپ کی پیدائش ہوئی اور آپ نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ ریاست اندور میں گزرا جہاں انہوں نے بہت نامساعد حالات کا سامنا کیا۔

آپ نے اندور سے پاکستان ہجرت کی اور یہاں آنے کے بعد بھی پریشان رہے مگر انہیں پاک بحریہ کے کیپٹن خالد جمیل کی نوازش سے پاک بحریہ میں جگہ مل گئی ، آپ نے "رنگ و آہنگ" کے نام سے اپنا مجموعہ کلام بھی شائع کیا ، آپ 16/ جولائی 1963ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔


ادیبؔ سہارنپوری کا منتخب کلام