تعارف شاعر

poet

امینؔ حزیں سیالکوٹی

خواجہ مسیح پال امین حزیں سیالکوٹی

استاد شاعر امینؔ حزیں سیالکوٹی کا اصل نام خواجہ محمد مسیح پال تھا اور وہ ایک دین دار اور علم دوستی خانوادے پال کشمیری برادری کشمیر سے تعلق رکھتے تھے ، 24/ اگست 1884ء کو پیدا ہوئے ، والد مولوی احمد دین پال تھے ، امین حزیں اسکاچ مشن اسکول سیالکوٹ میں زیر تعلیم رہے۔

مولوی میر حسن نے علم و ادب کا ذوق پیدا کیا ، 1904ء میں ایک غزل کہی اور امینؔ حزیں سیالکوٹی کے تخلص یا قلمی نام سے لکھنؤ کے معروف جریدے پیامِ یار کو بھیجی ، امینؔ حزیں کا پہلا مجموعۂ ​​کلام گلبانگِ حیات 1940ء میں شائع ہوا جس کا پیش لفظ ادیبِ شہر اور جریدہ مخزن کے ایڈیٹر سر شیخ عبد القادر نے لکھا ، 33/ سال گلگت جیسے دور افتادہ حکومتِ برطانیہ کی ملازمت میں گزارے ، 14/ اگست 1968ء کو سیالکوٹ میں فوت و دفن ہوئے۔

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


امینؔ حزیں سیالکوٹی کا منتخب کلام