تعارف شاعر

poet

سعدؔ اللہ شاہ

سعد اللہ شاہ

جناب سعد اللہ شاہ اردو اور پنجابی زبان کے شاعر ، دانشور اور روزنامہ 92 نیوز کے کالم نگار ہیں ، ان کا پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق ہے ، آپ سعد تخلص رکھتے ہیں ، آپ کے دادا جناب حبیب تلونڈوی بھی اپنے دور کے مشہور شاعر تھے۔

آپ کی پیدائش 28/ اگست 1958ء کو ہوئی ، آپ کی بیشتر شاعری رومانوی ہے ، آپ حالات حاضرہ کے حوالے سے سیاسی ، معاشرتی اور ادبی سب ہی موضوعات پر بڑی خوبصورتی سے لکھتے ہیں ، آپ کا کالم "تر و تازہ یادیں" بہت ہی مشہور و معروف ہے۔


سعدؔ اللہ شاہ کا منتخب کلام