تعارف شاعر

poet

محمد علی ظہورؔی

محمد علی ظہوری

محمد علی ظہوری بین الاقوامی سطح پر شہرت رکھنے والے نامور نعت گو اردو شاعر تھے اور آپ کا تعلق ملک پاکستان سے ہے۔

آپ 12/ اگست 1932ء کو موضع آرائیاں علاقہ نواب صاحب لاہور میں پیدا ہوئے ، آپ کا اصل نام محمد علی تھا ، اپنے مرشد میاں ظہور الدین نقشبندی کی نسبت سے ظہوری کہلانے لگے ، آپ نے ابتدائی تعلیم کے بعد پنجابی فاضل اور اردو فاضل کے امتحانات مکمل کر لئے ، اس کے بعد آپ پیشۂ تدریس سے وابستہ ہوئے ، اسی کے ساتھ ساتھ اردو شاعری خاص کر حمد اور نعت گوئی کو اپنا مرکز فن بنایا اور بہت بڑی شہرت پائی ، اسی طرح آپ نے "مرکزی مجلس حسان" کا قیام بھی کیا ، نعتیہ شاعری پر مشتمل آپ کے مجموعہ ہائے کلام جن میں "نوائے ظہوری" (اردو) ، "توصیف" (اردو) ، "کتھے تیری ثنا" (پنجابی) ، "صفتاں سوہنے رسول دیاں" (پنجابی) "مدح رسول" ، "ثنائے حبیب" ، "ثنا خوان رسول" قابل ذکر ہیں اور آپ کے وصال کے بعد آپ کے نعتیہ کلام کی کتب کو بحیثیت کلیات "کلیاتِ ظہوری" کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔

آپ 11/ اگست 1999ء کو موضع آرائیاں رائے ونڈ روڈ لاہور میں انتقال کر گئے ، آپ کو ملک پاکستان کے اعلی امتیازات سے بھی سرفراز کیا گیا۔(تصویر / صوفی نامہ)


محمد علی ظہورؔی کا منتخب کلام