تعارف شاعر

poet

نازؔ خیالوی

محمد صدیق ناز خیالوی

اردو شاعر ، نغمہ نگار اور ریڈیو براڈ کاسٹر جناب ناز خیالوی کا اصل نام محمد صدیق اور تخلص ناز تھا ، ناز خیالوی ضلع فیصل آباد صوبہ پنجاب پاکستان میں تاندلیانوالہ کے نزدیک اور لاہور سے 174 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع "جھوک خیالی" نامی ایک گاؤں میں 1947ء میں پیدا ہوئے اور اسی نسبت سے انھیں خیالوی کہا جاتا ہے۔

ناز خیالوی ایک ممتاز اردو شاعر احسان دانش کے ایک شاگرد تھے اور آپ اپنی ایک صوفیانہ نظم "تم اک گورکھ دھندا ہو" کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے ، آپ نے فیصل آباد ریڈیو سے نشر ہونے والا ایک پروگرام ”صندل دھرتی“ کی 27/ برس تک میزبانی کی اور یہی ان کا ذریعہ معاش بھی تھا ، آپ نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں نغمے لکھے ، "تم اک گورکھ دھندا ہو" (اردو) اور "سائیاں وے" (پنجابی) آپ کی شاعری جے دو مجموعے ہیں ، آپ 12/ دسمبر 2010ء کو ماموں کانجن پنجاب پاکستان میں وفات پائی۔(تصویر / ویکیپیڈیا)


نازؔ خیالوی کا منتخب کلام