تعارف شاعر

poet

مرزا مظہرؔ جان جاناں

مرزا مظہر جان جاناں

مرزا مظہر جانِ جاناں ایک صوفی منش بزرگ اور مصلح ہونے کے ساتھ ساتھ فارسی و اردو کے ایک شاعر بھی تھے ، اردو کی صوفیانہ شاعری میں آپ کا نام نامی کافی اہمیت کا حامل ہے۔

آپ کی پیدائش 1699ء کے مارچ کے مہینے میں 11/ رمضان 1111ھ  یا 1113ھ کو ہوئی ، آپ کے والد مرزا جان سلطان اورنگزیب عالمگیر کے دربار میں صاحب منصب تھے ، جب آپ کی پیدائش کی خبر عالمگیر کو ملی تو اس نے کہا کہ بیٹا باپ کی جان ہوتا ہے چونکہ باپ کا نام مرزا جان ہے ، ہم نے ان کے بیٹے کا نام جانِ جان رکھا لیکن عوام میں ان کا نام جانِ جاناں مشہور ہوا۔

آپ کے والد بزرگوار نے آپ کی تعلیم کے لیے مناسب اہتمام فرمایا اور دینی تعلیم سے نوازا ، ان علوم کے علاوہ مرزا صاحب کو دیگر فنون میں بھی کافی مہارت حاصل تھی بالخصوص فن سپاہ گری میں آپ کو مہارت حاصل تھی۔

مرزا مظہر کی کچھ نمایاں تصانیف یوں ہیں۔

(1) دیوان مظہر (فارسی) (2) خریطہ جواہر (فارسی کے معروف اور غیر معروف شعرا کے کلام کا انتخاب) (3) مکاتیب کے مختلف مجموعے (4) مجموعہ اردو اشعار (5) متفرق اور مختصر نثری تحریریں (6) ملفوظات۔

مرزا مظہر جان جاناں کو 07/ محرم الحرام 1195ھ موافق 06/ جنوری 1781ء آدھی رات کو نامعلوم افراد نے طمنچہ مارا اور 10/ محرم الحرام کو آپا کا انتقال ہوا اور چتلی قبر کے پاس اپنی خانقاہ میں مدفون ہوئے۔


مرزا مظہرؔ جان جاناں کا منتخب کلام