تعارف شاعر

poet

منیش شکلا

منیش شکلا

"بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا / ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا" اردو کے تعلق سے اس مشہور و معروف شعر کو کہنے والے شاعر جناب منیش شکلا 24/ اپریل 1971ء ریاست اترپردیش کے سیتاپور شہر میں پیدا ہوئے۔

آپ نے لکھنؤ یونیورسٹی سے اپنی اعلی تعلیم مکمل کی۔ اپنی بہترین ادبی خدمات پر اردو اداروں اور اردو اکیڈمی اترپردیش کی جانب سے متعدد باوقار ایوارڈس خصوصاً فراق گورکھپوری ایوارڈ سے بھی سرفراز کئے جا چکے ہیں۔

"خواب پتھر ہو گئے ہیں" آپ کی غزلوں کا پہلا مجموعہ ہے ، آپ پچھلے کئی ایک سالوں سے اپنے ملک ہندوستان اور بیرون ملک بین الاقوامی مشاعروں میں بڑے باوقار انداز سے اپنی شاعری سنا رہے ہیں۔

تصویر / twitter


منیش شکلا کا منتخب کلام