تعارف شاعر

poet

عبید اللہ علیمؔ

عبید اللہ علیم

اردو شعر و ادب کا ایک معروف نام جناب عبید اللہ علیم 12/ جون 1941ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے ، نام عبید اللہ اور تخلص علیمؔ تھا ، تقسیم ہند کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ کراچی پاکستان آباد ہو گئے جہاں انہوں نے اردو میں ایم اے کیا ، بچپن ہی سے شعر و سخن سے شغف تھا ، نوجوانی میں باقاعدگی سے شعر کہنا شروع کیا ، آپ نے پاکستان ٹیلی وژن میں بطور پروڈیوسر ملازمت کی۔

آپ کے شعری مجموعوں میں ’’چاند چہرہ ستارہ آنکھیں‘‘ ، ’’ویران سرائے کا دیا‘‘ اور ’’نگار صبح کی امیدیں‘‘ شامل ہیں ، ان تینوں مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ان کی کلیات ’’یہ زندگی ہے ہماری‘‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہے ، دیگر ان کی دو نثری تصانیف ’’کھلی ہوئی ایک سچائی‘‘ اور ’’میں جو بولا‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئی ہے ، آپ کو شعری مجموعہ ’’چاند چہرہ ستارہ آنکھیں‘‘ پر آدم جی ادبی انعام بھی حاصل ہوا ہے۔

18/ مئی 1998ء کو آپ کراچی میں وفات پا گئے اور کراچی میں اسٹیل مل کے نزدیک رزاق آباد میں باغ احمد نامی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔


عبید اللہ علیمؔ کا منتخب کلام