تعارف شاعر

poet

اخگرؔ مشتاق

آپ کا نام محمد علی ہے اور اخگر مشتاق کے قلمی نام سے جانے جاتے ہیں ، وطن رحیم آباد ضلع لکھنو اترپردیش ہے ، اخگرؔ تخلص رکھتے ہیں ، آپ کے والد ماجد کا نام شیخ مشتاق علی (علیگ) ہے جو کہ لکھنو کے ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

آپ کی پیدائش 1925ء کو رحیم آباد میں ہوئی ، آپ نے لکھنو کی مشہور دینی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء اور لکھنو یونیورسٹی سے اردو عربی ، فارسی و انگریزی تعلیم حاصل کی ہے ، آپ نے غزل ، نظم ، قطعہ ، رباعی نلکہ سبھی اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے ، دور جدید کی غزل کے شاعر ہیں ، آپ نے بچوں کے لئے بھی پیاری پیاری نظمیں لکھی ہیں ، سوزؔ ناروی تلمیذ نوحؔ ناروی سے اصلاح لی ہے ، "نبض دوراں" آپ کا پہلا مجموعۂ کلام ہے ، "وعدۂ فردا" ، "شاہد رعنا" ، "لالہ صحرا" ، "اوراق گل" ، "اچھی نظمیں" اور "پیاری نظمیں" آپ کی شعری تصانیف میں سے ہیں ، اس کے علاوہ آپ ایک "عالمی ماہر گلاب" بھی تسلیم کئے جاتے ہیں۔


اخگرؔ مشتاق کا منتخب کلام